19 جنوری 2015 - 16:08
سید حسن نصر اللہ کا صیہونیوں کو دو لفظوں میں پیغام: اپنی پناہ گاہوں کو تیار کر لو

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے صیہونی ریاست کو دو کلموں میں گزشتہ روز کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے: اپنی پناہگاہوں کو تیار کر لو!

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے صیہونی ریاست کو دو لفظوں میں گزشتہ روز کے حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے: اپنی پناہگاہوں کو تیار کر لو!
گزشتہ روز شام کے علاقے میں صیہونی ریاست کی جانب سے حزب اللہ کے مجاہدین پر ہوئے ہوائی حملے کے بعد آج سید حسن نصر اللہ نے صیہونی ریاست کو مخالب کر کے صرف دو لفظوں میں اس حملے کا جواب دیا ہے «جهزوا ملاجئکم!»  ( اپنی پناہ گاہوں کو آمادہ کر لو)
سید حسن نصر اللہ کا دو لفظوں پر مبنی یہ پیغام بغیر کسی وضاحت کے عربی اور عبرانی زبان میں المنار ٹی وی چینل کی سر فہرست سرخی بن گیا جو حزب اللہ کی جانب سے صیہونی ریاست کو بہترین سبق سیکھانے کی عکاسی کرتا ہے۔


حزب اللہ نے ایک بیانیے میں شہید عماد مغنیہ کے بیٹے جھاد مغنیہ کی شہادت سمیت اپنے چھے مجاہدوں کی شہادت کی تائید کر دی ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا کہ صیہونی ریاست کے حملے کا مقصد علی طباطبائی کو نشانہ بنانا تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ وہ صحیح و سالم ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲